
ہاٹ لائن نیوز: اسلام آبادمیں سابق ایم این اے علی وزیر کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہوگیا۔
وفاقی دارالحکومت میں زیرو پوائنٹ کے قریب سابق ایم این اے علی وزیر کی گاڑی سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سابق ایم این اے کے کزن کا کہنا ہے کہ پولیس نے علی وزیر کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے۔









