سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کو فوجی عدالت نے 14 سال قید کی سزا سنادی

0
92
سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کو فوجی عدالت نے 14 سال قید کی سزا سنادی

پاکستان آرمی کےریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اور سابق آئی ایس آئی چیف، فیض حمیدکیخلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی مکمل ہوچکی ہے اور انکو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، عدالت کے دوران فیض حمید پر عائد چار الزامات ثابت ہوئے ہیں:

سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی

اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال

افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کورٹ مارشل پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت 15 ماہ میں مکمل ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ طویل اور محنت طلب قانونی کارروائی کے بعدتمام الزامات کے ثبوت ملنےپر ملزم کومجرم قراردیدیا گیا، اور سزا 11 دسمبر 2025 سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق، یہ کارروائی فوجی قوانین کے تحت کی گئی، جس میں اعلیٰ افسران کی سیکیورٹی اور سرکاری امور کے تحفظ کو مدنظر رکھا گیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور دیگر پہلو الگ سے زیر غور ہیں۔

Leave a reply