سابقہ بیوی اور بچوں کو جلانے کی کوشش کرنے والاشخص گرفتار

0
153
سابقہ بیوی اور بچوں کو جلانے کی کوشش کرنے والاشخص گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے غازی آباد میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے سابقہ بیوی اور بچوں کو زندہ جلانے کی کوشش کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

غازی آباد کی ایک خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی، خاتون نے بتایا کہ اسکا سابق شوہر اسے مسلسل ہراساں کر رہا ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مجھے اور بچوں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔ خاتون نے بروقت پڑوسی کے گھر پناہ لے کر اپنی اور اپنے بچوں کی جان بچائی۔

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون اور بچوں کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

Leave a reply