سائنس رات کوباہرکپڑےخشک کرنےسےکیوں منع کرتی ہے؟

0
181
سائنس رات کوباہرکپڑےخشک کرنےسےکیوں منع کرتی ہے؟

ہاٹ لائن نیوز : ہمارے معاشرے میں ایک عام توہم پرستی ہے کہ چھوٹے بچوں کو کھلی فضا میں نہیں جانا چاہیے۔ اکثر خاندان کے بزرگ بھی ایسا کرنے سے منع کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ رات کےوقت ہوا میں منفی قوتیں گردش کرتی ہیں جو باہر سوکھتے چھوٹے بچوں کے کپڑوں میں گھس کر انکونقصان پہنچا سکتی ہیں۔

سائنس کی بات کریں تو سائنس بھی چھوٹے بچوں کے کپڑے رات کو باہر خشک کرنیکا مشورہ نہیں دیتی۔ آئیے جانتے ہیں کہ بچوں کے کپڑے رات کو باہرکیوں نہیں خشک کرنے چاہئیں؟

سائنسی طور پر رات کو پڑنے والی اوس کیوجہ سے کپڑے خشک ہونیکے بجائے گیلے ہو جاتے ہیں۔ بہت سے قسم کے بیکٹیریا، وائرس،فنگس لباس میں نمی سے بڑھ سکتے ہیں۔ جو چھوٹے بچوں کو نقصان پہنچاسکتےہیں۔

کپڑوں میں موجود نمی کیوجہ سے کئی قسم کے کیڑے، مچھر رات کو کپڑوں پر بیٹھ جاتے ہیں اور اس پر اپنے انڈے اور گندگی چھوڑ سکتے ہیں جس سے بچے کو جلدکی الرجی یاجلدسے متعلق مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

Leave a reply