سائنس دانوں نے پودوں کے سانس لینے کے عمل کو براہِ راست دیکھنے میں کامیابی حاصل کر لی

0
59
سائنس دانوں نے پودوں کے سانس لینے کے عمل کو براہِ راست دیکھنے میں کامیابی حاصل کر لی

امریکا کے سائنس دانوں نے ایک جدید آلے کی مدد سے پہلی بار پودوں کے پتوں میں موجود نہایت باریک سوراخوں، جنہیں اسٹوماٹا کہا جاتا ہے، کی سرگرمی کو حقیقی وقت میں دیکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ سوراخ پودوں میں ہوا اور پانی کے تبادلے کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تحقیق کے دوران سائنس دانوں نے پتوں کے چھوٹے حصے کو ایک خاص ڈبے میں رکھا، جہاں روشنی، درجہ حرارت، نمی اور ہوا کی مقدار کو قابو میں رکھا گیا۔ اس سے انہیں یہ سمجھنے میں مدد ملی کہ مختلف ماحول میں پودے کس طرح ردعمل دیتے ہیں۔
ویڈیو ریکارڈنگ سے دیکھا جا سکتا ہے کہ پودے کس طرح کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہیں اور آکسیجن اور پانی کے بخارات خارج کرتے ہیں۔ دن کی روشنی میں اسٹوماٹا کھلتے ہیں تاکہ خوراک بن سکے، جبکہ رات یا خشک اور گرم ماحول میں یہ سوراخ بند ہو جاتے ہیں تاکہ پانی ضائع نہ ہو۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق مستقبل میں ایسی فصلیں تیار کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے جو کم پانی میں بھی بہتر نمو کر سکیں، اور زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن بنائے۔ اس نئی ٹیکنالوجی کا پیٹنٹ حاصل کر لیا گیا ہے، اور امید ہے کہ جلد اسے سائنسی تحقیق کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال کیا جا سکے گا۔

Leave a reply