
ہاٹ لائن نیوز : سائبر ماہرین کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کو فون میں موجود ایک پوشیدہ میلویئر کے متعلق خبردار کیا گیا ہے جو ان کے علم میں آئے بغیر ان کی معلومات چرا سکتا ہے۔
ماہرین نے ایک میلویئر فونز پِکس پائریٹ نامی بینکنگ ٹروجن دریافت کیا ہے جس کی نشان دہی عام صارف باآسانی نہیں کر سکتے ہیں۔
ٹی۔ آئی۔ آر کے ماہرین نے گزشتہ ماہ پہلی مرتبہ اس کے متعلق خطرے کی نشان دہی کی تھی جدھر انہوں نے یہ میلویئر لاطینی امریکی بینکوں کو ہدف بناتے دیکھا گیا ہے۔
عموماً اسمارٹ فون صارفین نقصان دہ ایپ کی نشان دہی ہوم اسکرین پر موجود انسٹال شدہ ایپ کے نشان سے کر لیتے ہیں۔ تاہم، پکس پائریٹ کسی بھی قسم کا ایپ آئکون استعمال نہیں کرتی اور اس طریقے سے یہ پوشیدہ میلویئر اینڈرائیڈ فون میں بے لگام کام کرتا رہتا ہے۔
آئی۔ بی۔ ایم کی سیکیورٹی کمپنی ٹرسٹیئر کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں محققین نے یہبتایا ہی کہ پکس پائریٹ کا یہ نیو ورژن دو مختلف پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے ایک ساتھ کام کر کے ڈیوائسز سے معلومات چرا سکتے ہیں۔









