
ہاٹ لائن نیوز : لاپور پولیس نے سیلون مالک زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کے مقدمے میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ملزم کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک ایس پی کینٹ کو سونپا تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔









