
ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گر گئی۔
ذرائع کیمطابق لاہور ڈیفنس فیز 7 میں عمارت کی چھت کےملبے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق جب کہ 8 مزدور زخمی ہوگئے۔
واقعے کے فوری بعد سٹی ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدوروں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کیلیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ زخمی کارکنوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔









