زوہاب خان کی دلہنیا کون ؟

0
303
زوہاب خان کی دلہنیا کون ؟

ہاٹ لائن نیوز : چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان نے اپنی ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کا اعلان کردیا۔

زوہاب خان نے حال ہی میں یوٹیوب چینل کے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی ہونے والی دلہن کا نام بتایا۔

پوڈ کاسٹ کی میزبان اذلان شاہ نے زوہاب خان سے ان کی شادی کے بارے میں سوال کیا جس پر اداکار نے کہا کہ میں اگلے تین ماہ یا ایک ماہ کے اندر شادی کر سکتا ہوں لیکن میں اپنے کیریئر کی وجہ سے اگلے تین سال میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

زوہاب خان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اپنی زندگی میں کچھ اہداف حاصل کرنے ہیں، جس کے لیے میں نے خود کو تین سال کا وقت دیا ہے لیکن اگر وہ اگلے تین یا چار ماہ میں اہداف حاصل کر لیتے ہیں تو میں فوراً شادی کرلوں گا۔

22 سالہ زوہاب خان نے اپنی ہونے والی دلہن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کر رہا ہوں، وانیہ شادی کے لیے تیار ہے، وہ آج مجھ سے شادی کر لے، تاہم میں اس وقت اپنے کیرئیر میں مصروف ہوں،

اداکار نے مزید کہا کہ ‘میرے والد کے انتقال کے بعد میں نے اور میرے بڑے بھائی نے جلد ہی گھر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، ان ذمہ داریوں کی وجہ سے میں ابھی شادی نہیں کر سکتا’۔

واضح رہے کہ زوہاب خان کی دلہن وانیہ ندیم معروف ٹک ٹاک اسٹار ہیں جب کہ انہوں نے حال ہی میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔

Leave a reply