زائرین کے لیے پاک ایران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

0
271
زائرین کے لیے پاک ایران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

زائرین کے لیے پاک ایران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کے وزیر داخلہ کی ایرانی وزیر داخلہ سے تہران میں ہونے والی ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں، زائرین کے لیے پاک ایران بارڈر چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ پانچ ہزار پاکستانی زائرین کو ایرانی حکومت قیام و طعام کی سہولتیں دے گی، ایرانی حکومت زائرین کے لئے بارڈر سے عراق تک خصوصی انتظامات بھی کرے گی، ملاقات میں زائرین کی سہولت اور دیگر مسائل کے فوری حل کے لئے ہاٹ لائن کے قیام کا فیصلہ ہوا۔

مشہد میں پاکستانی زائرین سے متعلق پاک، ایران اور عراقی وزارت داخلہ کی سہ ملکی کانفرنس کا بھی فیصلہ ہوا، زائرین کی سکیورٹی کے لئے پروازوں کی تعداد بڑھانے پر بھی اتفاق رائے کیا گیا، اس حوالے سے لائحہ عمل جلد مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محسن نقوی اور اسکندر مومنی میں بحری راستے سے زائرین کو ایران اور عراق بھجوانے پر گفتگو ہوئی۔

Leave a reply