زائرین کی گاڑیوں کوحادثہ، 21 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

حضرت لال شہبازقلندرکےعرس کیلیےجانیوالے زائرین کو حادثات کا سامنا کرناپڑاہے ، جس میں 21 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔
پہلا حادثہ جمعہ کے روز منجھنڈ کے قریب انڈس ہائی وے پر پیش آیا جس میں پانچ افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے۔
دوسری جانب نوابشاہ شہر میں شہباز قلندر کے زائرین کی ایک وین کو ایک خوفناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا ، جس میں چھ افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئےہیں۔
تیسرا حادثہ خیر پور کے گمبٹ تحصیل میں رانی پور کے قریب ہوا ، جہاں مسافر بس الٹ جانے پر دس افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہوئے۔








