زائرین کی بس کو حادثہ، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی

0
176
زائرین کی بس کو حادثہ، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : لسبیلہ میں مکران کوسٹل ہائی وے پر ایران سے آنے والے زائرین کی بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایران سے آنے والے زائرین کی بس کو مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب حادثہ پیش آیا، بس تیز رفتاری کے باعث بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری تاہم حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 30 زخمی ہوئے۔ زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ زائرین کی بس ایران سے پنجاب جارہی تھی، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a reply