ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کرکٹ بورڈ سے علیحدگی کا امکان

0
195
ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کرکٹ بورڈ سے علیحدگی کا امکان

ہاٹ لائن نیوز: پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا پی سی بی سے علیحدگی کا امکان، جیسن گلیسپی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں قومی ٹیم کو جوائن نہیں کریں گے۔

قومی ٹیسٹ سکواڈ کل جنوبی افریقہ روانہ ہو گا، ہیڈ کوچ نے ٹیم کو جوائن کرناتھا،ہیڈ کوچ اپنے نائب ٹم نیلسن کے معاہدے کی تجدید نہ کرنے پر کرکٹ بورڈ سے ناراض ہیں۔

اس سے قبل جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے قومی وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، انہیں قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

جیسن گلیسپی کو گیری کرسٹن کے استعفیٰ کے بعد وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

Leave a reply