
لاہور ہائیکورٹ
ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل مقرر کرنے کے آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت
عدالت نے درخواست متعلقہ بینچ کے روبرو پیش کرنے کےلیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی
چیف جسٹس معاملے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے درخواست پر لارجر بینچ بنائیں یا متعلقہ بینچ کو بھجوائیں جسٹس شاہد کریم
پہلے ہی الیکشن ٹریبونل پر فیصلہ دے چکا ہوں، جسٹس شاہد کریم
مناسب نہیں ہے کہ یہ کیس سنوں، جسٹس شاہد کریم
آپ اس کیس کو دو رکنی بینچ میں بھجوا دیں ، ایڈوکیٹ اظہر صدیق
آپ کیس فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دیں، وہ اس پر لارجر بینچ بنا دیں، ایڈوکیٹ اظہر صدیق
جسٹس شاہد کریم نے منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی
بدنیتی کی بنیاد پر الیکشن ترمیم آرڈیننس لایا گیا وکیل اظہر صدیق
اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر بننے والے ٹریبونل پر عدم اعتماد کردیا گیا وکیل اظہر صدیق
کیا الیکشن کمیشن نے عدم اعتماد کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں جسٹس شاہد کریم
جی بلکل الیکشن کمیشن نے درخواستوں کو فوری سماعت کےلیے مقرر کیا ہے جو بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے وکیل درخواست گزار









