ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹربیونل تعینات کرنے پر عدالت نے حکومت سے جواب مانگ لیا

0
298
ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹربیونل تعینات کرنے پر عدالت نے حکومت سے جواب مانگ لیا

لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے آرڈیننس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا تھا کہ الیکشن کمیشن ہائیکورٹ کی جانب سے نامزد کردہ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے کا پابند ہے۔ وفاقی حکومت نے الیکشن آرڈیننس 2024 جاری کیا ہے جس کے مطابق ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کیا جا سکتا ہے۔ الیکشن آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کمزور کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنا والے الیکشن آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ آرڈیننس کے تحت پنجاب میں بطور الیکشن ٹریبونل ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔درخواست کے حتمی فیصلے تک، ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنے سے روکا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے آرڈیننس پر الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کر لی۔

Leave a reply