ریمبو اور صاحبہ کے بیٹے کی شوبز میں انٹری

0
310
ریمبو اور صاحبہ کے بیٹے کی شوبز میں انٹری

ریمبو اور صاحبہ کے بیٹے کی شوبز میں انٹری

مشہور و معروف فلمی جوڑی ریمبو اور صاحبہ کے بیٹے احسن افضل نے شوبز میں اپنا سفر شروع کر لیا ہے، وہ اس وقت ” لاڈلی ” میں جلوہ گر ہیں، والدین ان کی کارکردگی سے خوش ہیں، مگر کچھ مداحوں کی رائے مختلف ہے، کچھ صارفین نے کہا ہے کہ احسن میں باصلاحیت اداکار بننے کی صلاحیت ہے، اُنہیں سیکھنے اور نکھرنے کا موقع ملے گا۔

ان کی جین میں اداکاری ہے اور وہ جلد اپنا مقام بنا لے گا، بعض لوگوں نے والدین کے بڑے نام کو استعمال کرکے کامیابی لینے والی اولادوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، لوگوں نے احسن کو مشورہ دیا کہ زندگی میں تنقید اور تبصروں کو اہمیت نہ دو، ان کو اپنا جواب کارکردگی سے دو۔

Leave a reply