
ریمارکس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز بھی 8 فروری کے الیکشن سے مطمن نہیں ہیں۔ فواد چوہدری کی لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو، کہا اب معاملہ مخصوص نشستوں سے آگے چلا گیا ہے، اب 8 فروری کا الیکشن کھلنے کا جارہا ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ججز کے ریمارکس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز بھی 8 فروری کے الیکشن سے مطمن نہیں ہیں۔ امید ہے آج کیس پر فیصلہ ہو جائے گا۔ یہ کیس صرف مخصوص نشستوں تک نہیں رہا۔ 8 فروری کے الیکشن میں مختلف طریقوں سے مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ اب 8 فروری کا الیکشن کھلنے کا جارہا ہے
۔لیاقت چھٹہ نے تمام رازوں سے پردہ اٹھا دیا تھا۔ جس طرح معافیاں منگوائی جا رہی ہیں اور اغواء کیا جا رہا ہے سب کے سامنے ہے۔ تحریک انصاف کا بلا لینے کے فیصلے پر عالمی سطح پر مذمت ہورہی ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ جسٹس منیر کا فیصلہ سمجھا جارہا ہے۔ فواد نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اسٹبلشمنٹ لے کر آئی تھی









