
ریلوے پولیس ملتان نے ایمانداری کی عظیم مثال قائم کر دی ہے۔ ملتان میں ریلوے سٹیشن پر شہری کا قیمتی بیگ گم ہونے پر ریلوے پولیس نے بحفاظت واپس کر دیا۔
ذرائع کیمطابق محب اللہ نامی مسافر پاکستان ایکسپریس میں کراچی سے بہاولپور جا رہا تھا، بہاولپور اسٹیشن پر اترتے ہوئے مسافر اپنا بیگ ٹرین میں چھوڑ گیا۔
بیگ میں 4 لاکھ روپے کے علاوہ قیمتی سامان بھی موجود تھا۔ مسافر کیجانب سے ٹرین میں بیگ کے رہ جانے کی اطلاع ڈیوٹی پر موجود اہلکار عارف کو دی گئی۔
اسٹیشن پر اہلکاروں اکرم اور حارث نے ٹرین سے مسافر کا قیمتی بیگ برآمد کیا اور اسے بحفاظت شہری کو واپس کر دیا۔
مسافر محب اللہ نے ایمانداری اور فرض شناسی پر ریلوے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔









