ریلوے اسٹیشن پربھگدڑ مچنےسے 18 افراد ہلاک

0
136
ریلوے اسٹیشن پربھگدڑ مچنےسے 18 افراد ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : ہندوستان میں نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن میں بھگدڑمچنےسےاٹھارہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ ہندوستانی میڈیا کیمطابق ، ہلاک ہونیوالوں میں نو خواتین اور پانچ بچےبھی شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق ، مہا کمبھ زائرین کیلئے خصوصی ٹرین کااعلان اور پریاگ راج جانیکے لئے ٹکٹوں کی غیر معمولی فروخت اس حادثے کی ایک بڑی وجہ تھی۔

بھگدڑکے دوران 18 افراد ہلاک ہوئے ، جن میں 9 خواتین ، 5 بچے اور 4 مردبھی شامل ہیں۔ سب سے بوڑھا آدمی 79 سال کا تھا جبکہ سب سے کم عمرلڑکی 7 سال کی تھی۔

ہندوستانی ریلوے نے متاثرہ افراد کے اہلخانہ کو10 لاکھ روپے ، شدید زخمیوں کیلئے 25 لاکھ روپے اور 1 لاکھ روپے معمولی زخمی ہونےوالوں کودینےکااعلان کیاہے۔

Leave a reply