
ریشم نے اصل نام تبدیل کرنے کی وجہ بتا دی
اداکارہ ریشم نے اپنا نام تبدیل کرنے کی اصل وجہ بتا کر سب کو حیران کر دیا، ریشم نے انکشاف کیا کہ ان کا اصل نام ریشم نہیں بلکہ صائمہ ہے۔اپنی لاجواب اداکاری کے لیے مشہور ریشم نے بتایا کہ انہوں نے اپنا نام اس لیے تبدیل کیا کیونکہ انڈسٹری میں پہلے سے اس نام کی اداکارہ موجود تھیں۔
شو میں ریشم نے اپنی عمر کے بارے میں حیران کن انکشاف کیا کہ شناختی کارڈ پر ان کی عمر غلط درج ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ تضاد عمرہ ویزا حاصل کرنے کے لیے تھا۔









