ریت، چاند اور زرافہ: ایک نایاب لمحہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ

0
18
ریت، چاند اور زرافہ: ایک نایاب لمحہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ

صحرائے صحرائے نمیب میں کھینچی گئی ایک حیران کن تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو ششدر کر دیا، جہاں ایک زرافہ ریت کے بلند ٹیلے پر کھڑا ہے اور اس کے پیچھے پورے چاند کی ہلکی گلابی روشنی پھیلی ہوئی ہے۔
یہ تصویر جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر کائیل گوٹیسک نے اس وقت بنائی جب وہ دنیا کے قدیم ترین صحرا میں پورے چاند کا منظر محفوظ کرنے کے لیے موجود تھے۔ تیز ہواؤں کے باعث ریت ہر سمت اڑ رہی تھی اور وہ بہترین زاویہ تلاش کرنے کے لیے دوڑتے رہے۔
فوٹوگرافر کے مطابق ان کا اصل منصوبہ ایک قدیم درخت کے ساتھ چاند کا منظر قید کرنا تھا، تاہم اچانک ایک زرافہ انسانی آوازیں سن کر ٹیلے پر آ کھڑا ہوا۔ خوش قسمتی سے وہ عین چاند کے سامنے ٹھہر گیا اور اسی لمحے تصویر لے لی گئی۔
منفرد منظر کی وجہ سے متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اسے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ قرار دیا، تاہم فوٹوگرافر نے واضح کیا کہ تصویر مکمل طور پر حقیقی ہے اور اس میں کسی قسم کی ڈیجیٹل ہیرا پھیری شامل نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر لوگ تصویر کو اے آئی سے تیار کردہ سمجھتے ہیں تو یہ دراصل اس کی انفرادیت کا اعتراف ہے، کیونکہ ایسا منظر بار بار دیکھنے کو نہیں ملتا۔
فوٹوگرافر نے اسی مقام پر قدیم درخت اور دو زرافوں کی ایک اور دلکش تصویر بھی بنائی، تاہم چاند کے سامنے کھڑے اکیلے زرافے کی تصویر سب سے زیادہ توجہ حاصل کر رہی ہے۔

Leave a reply