ریاض الجنہ میں عبادت کی اجازت کیسے ملتی ہے؟

ہاٹ لائن نیوز : ریاض الجنہ میں دعا کرنا ہر مسلمان کا خواب ہوتا ہے لیکن اس اہم مقام تک پہنچنا آسان نہیں لیکن اب نسک ایپلی کیشن میں رجسٹر ہو کر یہ سعادت باآسانی حاصل کی جا سکتی ہے۔
مملکت سعودی عرب کی جانب سے انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کے لیے ایک ایپلی کیشن کا آغاز کیا ہے جس کے تحت اب زائرین آسانی کے ساتھ ریاض الجنہ میں نماز اور عبادت کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔
چند آسان اقدامات پر عمل کر کے آپ ریاض الجنہ میں عبادت کی اجازت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کا نسک ایپ پر اپنا اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔
اکاؤنٹ بنانے کے بعد، آپ رجسٹریشن کے آپشن پر کلک کریں، اور اگلے مرحلے میں الرودہ الشریفہ میں نماز پر کلک کریں۔
اس کے بعد، آپکو افراد کی تعداد کا نمبر دکھانا ہوگا، وقت اور تاریخ لکھیں، اور پھر جاری آپشن پر کلک کریں۔
پھر اتھارٹی آپ کی درخواست کا جائزہ لے گی اور آپ کو اجازت نامہ جاری کریگی۔
سعودی حکام نےواضح کیا ہے کہ زائرین کو ریاض الجنہ میں عبادت کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، جو مسجد نبوی میں جانے سے قبل درخواست جمع کر کے حاصل کیا جائے گا۔
اس طرح بہت سے معذور عازمین جو رش کی وجہ سے انتظار نہیں کر سکتے وہ بھی مستفید ہوتے ہیں۔









