ریاستی اداروں میں مالی شفافیت کے مسائل، آڈٹ میں بڑی تاخیر

0
51
ریاستی اداروں میں مالی شفافیت کے مسائل، آڈٹ میں بڑی تاخیر

اسلام آباد: وزارتِ خزانہ کی دستاویزات کے مطابق پاکستان میں ریاستی ملکیتی اداروں کی اکثریت کے آڈٹ مکمل نہیں ہو سکے، جس سے مالیاتی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تقریباً 64 فیصد اداروں کا آڈٹ تاحال نامکمل ہے، جبکہ صرف 36 فیصد ریاستی اداروں نے اپنے آڈٹ مکمل کیے ہیں۔ کئی ادارے اب بھی عبوری مالی اعداد و شمار کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں، جس کے باعث مالی فیصلے اندازوں اور مفروضوں پر کیے جا رہے ہیں۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آڈٹ میں تاخیر اور نامکمل مالیاتی عمل نہ صرف حکومتی مالی نظم و نسق کو متاثر کر رہا ہے بلکہ اس سے سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل میں بھی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

Leave a reply