
رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر راکٹ حملہ
رکنِ قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کے گھر پر ایک مرتبہ پھر راکٹ سے حملہ کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ رات گئے ہوا، حملے کے نتیجے میں گھر کے دروازے کو نقصان ہوا لیکن کوئی جانی نقصان نہ ہوا، واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی ان پر حملوں کی کوششیں کی گئی ہیں۔