رچرڈ گرینل عمران خان کی رہائی کے بار بار مطالبات سے تنگ آگئے

0
203
رچرڈ گرینل عمران خان کی رہائی کے بار بار مطالبات سے تنگ آگئے

ہاٹ لائن نیوز : بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے ایکس پر متعدد بار ٹویٹ کرنے والے سابق امریکی انٹیلی جنس چیف رچرڈ گرینیل اب عاجز ہیں۔

اس نے حال ہی میں ایکس پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے گھر کے سامنے کیلیفورنیا کے جنگلات کی تباہ کن آگ کا منظر دکھایا گیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں رچرڈ نے کیلیفورنیا میں ڈیموکریٹس کی پالیسیوں کو تنقیدکانشانہ بناتےہوئے لکھاہےکہ انکی پالیسیاں ہمیں جلاکرراکھ کر رہی ہیں۔

رچرڈگرینل کی پوسٹ پر پی ٹی آئی کےحامی ایک صارف محمد نواز خان نے انکو ناراض نہ ہونیکا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ٹھنڈ رکھیں لیکن ایک بار پھر ریلیز عمران خان کاہیشٹیگ استعمال کرنانہ بھولیں‘۔

جس کے جواب میں رچرڈ گرینل عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے پاکستانی صارف پر غصے میں آگئے اور کہا کہ آپ کیلیفورنیا میں نہیں رہتے اس لیے دفع ہو جائیں ۔

چیف رچرڈ گرینل کے جواب کے بعد عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے صارف نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔

Leave a reply