
ہاٹ لائن نیوز : بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاہے۔
اپنی ٹیم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فاتح بنانے کے بعد ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹی 20 انٹرنیشنل کو الوداع کہہ دیا۔
بارباڈوس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی اٹھانے کے بعد بھارتی کپتان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ جیت کر اس فارمیٹ کو الوداع کہنے سے بہتر کوئی موقع نہیں تھا، میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا۔









