روٹھی بیوی کو منانے کا حربہ شوہر پر الٹاپڑگیا

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے شہر لالیاں میں شوہر کا اپنی روٹھی بیوی کو منانے کا حربہ الٹا پڑگیا۔
علی رضا نے پولیس کو اطلاع دی کہ ڈکیتی کے دوران اسے دو افراد نے گولی مار کر زخمی کر دیا، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔
پولیس کو معلوم ہوا کہ علی رضا کی بیوی کا اس سے جھگڑا ہوااور وہ میکے چلی گئی تھی تو اس نے تیز دھار آلے سےخودکو زخمی کر دیا اور ون فائیو پرگولی لگنے کی اطلاع دی تاکہ اس کی بیوی نرم دل ہو کر واپس آجائے۔ مگر پولیس نےشوہرکو بوگس کال کرنےپرگرفتارکرلیاہے۔









