
ہاٹ لائن نیوز : جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں الہلال نے النصر کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر کنگز کپ جیت لیا۔
کنگز کپ کا فائنل 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا تاہم الہلال نے النصر کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-5 سے شکست دے کر لیگ اور کپ مکمل کیا۔
الہلال کے گول کیپر یاسین بونو دو سیو کے ساتھ میچ کے ہیرو رہے۔









