
ہاٹ لائن نیوز : پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا دل اسلام کیطرف جھک گیا ہے۔ وہ بہت جلد دائرہ اسلام میں جانےکاارادہ رکھتے ہیں۔ یہ بات سعودی فٹبال کلب النصر کے سابق گول کیپر اور پرتگالی فٹبالر کے ساتھی ولید عبداللہ نے بتائی۔
ولید عبداللہ نے ایک ٹی وی شو میں کہاہےکہ رونالڈو اسلامی تعلیمات اورسعودی ثقافت میں گہری دلچسپی لےرہےہیں۔ وہ واقعی اسلام قبول کرناچاہتےہیں۔
رونالڈو نے النصر کلب کیجانب سے کھیلتے ہوئے گول کرنیکے بعد سجدہ بھی کیا ہے اور کھلاڑیوں کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنےاورہمیشہ نماز پڑھنے کی تلقین کی ہے۔ جب پریکٹس کے دوران اذان دی گئی تو رونالڈو نے کوچ سے نماز کے لیے توقف کرنے کو کہا۔









