
ماسکو: روس نے زیرِآب چلنے والے جدید ہتھیار “پوسیڈون” کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا ہے۔ روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے مطابق یہ ہتھیار دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد ہے اور اسے روکنا تقریباً ناممکن ہے۔
پیوٹن نے بتایا کہ پوسیڈون نہ صرف انتہائی تیز رفتار سے حرکت کر سکتا ہے بلکہ بڑی گہرائی تک جا کر اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، اور اس لحاظ سے عالمی سطح پر اس کی کوئی ہم منصب موجود نہیں۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ پوسیڈون کی طاقت بین البراعظمی میزائل “سرمت” سے بھی کہیں زیادہ ہے، جس سے یہ ہتھیار دفاعی اور اسٹریٹجک لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔








