روسی اداکارہ کوسمندری لہریں موت کےمنہ میں لےگئیں

0
225
روسی اداکارہ کوسمندری لہریں موت کےمنہ میں لےگئیں

ہاٹ لائن نیوز : ایک نوجوان روسی اداکارہ تھائی لینڈ کے ایک مشہور سیاحتی مقام پر یوگا کی مشق کے دوران ایک المناک حادثے میں ہلاک ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں 24 سالہ اداکارہ کو تھائی لینڈ کے جزیرے کوہ ساموئی پر لہر کے ساتھ ڈوبتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کامیلا بیلتسکایا نامی اداکارہ سرخ رنگ کی کار میں ساحل کے قریب یوگا کرنے پہنچی تھی۔ ایک بڑی چٹان پر یوگا کرتے ہوئے وہ ایک تیز لہر میں بہہ گیا جس کے نتیجے میں انکی موت ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیم واقعے کے 15 منٹ بعد پہنچی۔ ابتدائی طور پر سمندر کی تیز لہروں کے باعث انہیں تلاش کا کام روکنا پڑا تاہم بعد میں ریسکیو ٹیم نے اداکارہ کی لاش کو پانی سے باہر نکالا۔

Leave a reply