روسی آرمی چیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے

ہاٹ لائن نیوز : بین الاقوامی فوجداری عدالت نے روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یوکرین میں جنگی جرائم اور شہری اہداف پر حملوں کے الزام میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے۔ ہیگ میں قائم عدالت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ججوں کے خیال میں اس بات پر یقین کرنے کی بنیادیں موجود ہیں کہ روسی افواج نے 10 اکتوبر 2022 سے 9 مارچ 2023 تک یوکرین کے الیکٹرک انفراسٹرکچر کیخلاف میزائل حملے کیے، یہ لوگ ذمہ دار تھے۔









