رواں مالی سال : 7 ماہ میں برآمدات میں پونے2ارب ڈالرکااضافہ

0
160
رواں مالی سال : 7 ماہ میں برآمدات میں پونے2ارب ڈالرکااضافہ

ہاٹ لائن نیوز : رواں مالی سال کے پہلے 7 مہینوں میں ملکی برآمدات میں 1 ارب اور77 کروڑ ڈالر اضافہ ہوگیاہے، جولائی تاجنوری ملکی برآمدات کاحجم 19 ارب اور55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیاہے، گزشتہ مالی سال میں اسی مدت کےمقابلے برآمدات میں 10 فی صد اضافہ ریکارڈ ہواہے، تاہم جولائی تا جنوری تجارتی خسارے میں بھی 2.84 فی صد اضافہ ہواتھا۔

ادارہ شماریات کیمطابق 7 ماہ میں درآمدات میں بھی 6.95 فی صد اضافہ ہواہے, جسکے بعد حجم 33 ارب ڈالرسے تجاوز کر گیا، دسمبرکےمقابلے جنوری 2025ء میں برآمدات میں 0.31 فی صد اضافہ ہواہے، گذشتہ ماہ 2025ء میں برآمدات کا حجم 2 ارب اور 92 کروڑ ڈالر رہا جب کہ جنوری 2024ءکے مقابلے گزشتہ ماہ برآمدات میں 4.59 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

دسمبرکےمقابلے جنوری 2025ءمیں تجارتی خسارے میں 5.47 فی صد کمی آئی اورجنوری میں تجارتی خسارہ کم ہو کر 2 ارب اور31 کروڑ ڈالررہ گیاہے،جنوری میں درآمدات میں 2.33 فی صد کمی سے حجم 5 ارب اور 23 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ جنوری 2024ءکے مقابلے گزشتہ ماہ تجارتی خسارہ 17.78 فی صد بڑھ گیا ہے۔

Leave a reply