رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ

0
134
رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد: ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے اور رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 14 ہزار 802 نئی کمپنیاں مختلف شعبوں میں رجسٹرڈ کی گئیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں سے سرمایہ کاری اور کاروباری امکانات میں وسعت پیدا ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں نئی رجسٹریشنز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ نئی رجسٹریشنز کے بعد ملک میں کام کرنے والی کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 72 ہزار 918 تک پہنچ گئی ہے۔ آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ اس عرصے میں 670 نئی کمپنیوں کے ساتھ سب سے آگے رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق رجسٹرڈ کمپنیوں میں 59 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ ہیں جبکہ 30 سے زائد ممالک کے عالمی سرمایہ کاروں نے 332 کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔

مزید یہ کہ لاہور، اسلام آباد اور کراچی جیسے بڑے مراکز کے ساتھ ساتھ ملک کے 250 سے زیادہ شہروں اور قصبوں سے بھی تقریباً 30 فیصد رجسٹریشنز کی گئی ہیں، جو کاروباری سرگرمیوں کے ملک بھر میں پھیلاؤ کی علامت ہے۔

Leave a reply