رواں سال سعودی عرب میں کتنے افراد کو سزائے موت دی گئی؟

0
165
رواں سال سعودی عرب میں کتنے افراد کو سزائے موت دی گئی؟

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب میں سال 2024 کے دوران سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

سعودی عرب میں رواں سال 330 مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی جو کہ گزشتہ کئی سالوں میں ایک بڑی تعداد ہے۔ یہ اعداد و شمار انسانی حقوق کے لیے کام کرنیوالی تنظیم کیجانب سے سزائے موت کےاعلانات کی بنیاد پرجاری کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل سعودی عرب میں 2023 میں 172 اور 2022 میں 196 مجرموں کو پھانسی دی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس سال 150 سے زائد افراد کو غیر مہلک جرائم کی پاداش میں سزائے موت دی گئی، جن میں سے زیادہ تر کو منشیات کی اسمگلنگ میں سزا سنائی گئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سزائے موت پانے والے مجرموں میں 100 سے زائد غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

Leave a reply