رمضان کے باعث میٹرک کے امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی متوقع

0
79
رمضان کے باعث میٹرک کے امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی متوقع

لاہور: میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے حوالے سے لاہور بورڈ نے رمضان المبارک کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ بورڈ نے درخواست دی ہے کہ امتحانات 27 مارچ سے شروع کیے جائیں، جو عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد ہوں گے۔
پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کی منظوری کے بعد میٹرک کے امتحانات کے لیے حتمی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ امتحانات یکم مارچ سے شروع ہونے چاہئیں اور عیدالفطر پر ایک ہفتے کی چھٹیاں دی جائیں۔ علاوہ ازیں، پاکستان سپر لیگ بھی 23 مارچ سے شروع ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے طلبہ اور والدین دونوں ہی امتحانی شیڈول میں مزید واضح تاریخ چاہتے ہیں۔

Leave a reply