
ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازاحمدبگٹی نےسوئی سدرن گیس کمپنی اورکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کےسربراہان سےملاقات کی ہے۔
کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔ رمضان کے دوران گیس اور بجلی کی بندش سے گریز کیا گیا، میر سرفراز بگٹی نے کیسکو اورایس ایس جی کوہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سحر و افطار کے وقت گیس اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ مسائل کا پائیدار حل تلاش کیا جائے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے کیسکو چیف کو زمینداروں کے ساتھ مل بیٹھ کر بجلی کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دریں اثناء پیش رفت سے متعلق جامع رپورٹ بھی آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں طلب کر لی گئی ہے۔









