رشتے سے انکار ؛ لڑکے نے لڑکی کو تیزاب پلا دیا

0
188
رشتے سے انکار ؛ لڑکے نے لڑکی کو تیزاب پلا دیا

ہاٹ لائن نیوز : ساہیوال کے نواحی گاؤں 90 سکس آر میں لڑکے نے گھر میں گھس کر 16 سالہ لڑکی کو تیزاب پلادیا۔

واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم عثمان گھر میں داخل ہوا اور لڑکی کو موبائل فون دینے گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکے نے لڑکی کا رشتہ بھی مانگا تھا لیکن اہل خانہ نے انکار کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا، بچی کوثر پروین کو تشویشناک حالت کے باعث ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تھانہ فرید ٹاؤن نے لڑکی کے والد لطیف کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Leave a reply