رجب بٹ کی گرفتاری کی اصل وجہ سامنے آگئی

0
230
رجب بٹ کی گرفتاری کی اصل وجہ سامنے آگئی

کاشف ضمیر نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی کے دوران رجب بٹ کی لڑائی کے بارے میں بات کی۔

رجب بٹ کی لڑائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کاشف ضمیر نے کہا کہ یہ سب کچھ اس لیے ہوا کیونکہ چند لوگ انکے گھر کے باہر آئے اور انہیں گالیاں دینا شروع کر دیں۔ ان میں اسکا خاندان بھی شامل تھا۔

ظاہر ہے، اسطرح کی صورتحال میں، کوئی بھی ہائپر ہو سکتا ہے اور گالی دینا شروع کر سکتا ہے۔ رجب بٹ کیساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ وہ ہائپر ہو گیا اور کچھ نامناسب الفاظ کہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ ایسی چیزوں کو اجاگر کیا جانا چاہیے۔

رجب بٹ کی گرفتاری کو سوچا سمجھا منصوبہ قرار دیتے ہوئے کاشف ضمیر نے کہا کہ یہ انکے خلاف سازش ہے۔ رجب بٹ نے اپنی شادی سے پہلے لڑائی کی تھی اور اسکی گرفتاری کا منصوبہ اس کے دشمنوں نے بنایا تھا۔

Leave a reply