
ہاٹ لائن نیوز: گزشتہ روز رجب کی سالگرہ کے موقع پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جب اس یادگار دن پر کیک کاٹتے ہوئے اچانک دھماکہ ہوگیا۔ جس میں رجب بٹ کے کچھ دوستوں کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔
سوشل میڈیا پر رجب بٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوٹیوبر اپنی نئی دلہن، فیملی اور دوستوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منا رہا تھا کہ کیک کاٹتے ہوئے اچانک دھماکا ہو گیا۔
اس ناخوشگوار واقعے کے وقت رجب بٹ ٹک ٹاک پر لائیو تھے تو ان کے تمام مداحوں نے بھی یہ واقعہ براہ راست دیکھا۔ دھماکہ گیس کے غباروں سے ہوا۔ رجب کے ایک دوست نے لائٹر جلایا تو غبارے میں آگ لگ گئی جس سے زور دار دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔









