رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10 روزہ راہداری ضمانت منظور

0
105
رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10 روزہ راہداری ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10 دن کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر سماعت کی، جہاں دونوں ملزمان ذاتی طور پر پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج ہے، اس لیے 15 روز کی راہداری ضمانت دی جائے۔ عدالت نے استدعا جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے 10 دن کی حفاظتی ضمانت جاری کی اور کہا کہ بعد ازاں متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے۔

رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے خلاف گیمبلنگ ایپ کی تشہیر کے الزام میں سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمات درج ہیں۔ گزشتہ روز عدالت نے رجب بٹ کی پاکستان واپسی پر انہیں ہوائی اڈے سے گرفتار نہ کرنے کا عبوری حکم بھی جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ رجب بٹ کو برطانیہ میں ویزا منسوخ ہونے کے بعد ملک بدر کیا گیا، جس کے بعد وہ پاکستان پہنچے ہیں۔

Leave a reply