
بالی وڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے امیتابھ بچن اور جیا بچن کی ازدواجی زندگی پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ ریکھا سے امیتابھ کی شادی کا مشورہ دیا ہے۔
راکھی ساونت کی بات چیت کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ امیتابھ بچن کے انتخاب اور جیا بچن کی شخصیت پر رائے دے رہی ہیں۔
راکھی نے کہا کہ وہ امیتابھ بچن سے چاہیں گی کہ وہ ریکھا کے ساتھ شادی کریں کیونکہ دو شادیوں کا رجحان اب بالی وڈ میں عام ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ امیتابھ نے اپنی زندگی کی ساتھی کے طور پر جیا بچن کو کیوں منتخب کیا۔
راکھی نے جیا بچن کی ظاہری اور طرز زندگی پر بھی تبصرہ کیا اور مشورہ دیا کہ وہ اپنی سالگرہ پر انہیں مدعو کریں تاکہ وہ انہیں اچھی شلوار قمیض تحفے میں دے سکیں۔ انہوں نے جیا سے کہا کہ اپنے بالوں کا رنگ بدلیں اور چہرے کی دیکھ بھال کریں، کیونکہ وہ امیتابھ بچن کی شریک حیات ہیں۔
راکھی نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں امیتابھ بچن کے لیے جیا اور ریکھا میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ ریکھا کا انتخاب کریں گی۔









