
ہاٹ لائن نیوز : مفتی قوی نے دعوی کیا ہے کہ وہ 14 فروری کو ہندوستانی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کرنے جارہے ہیں۔ مفتی قوی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر بات کی۔ میزبان نے مفتی قوی سے انکی شادی کے بارے میں پوچھا ، اسکے جواب میں مفتی قوی نے کہا کہ وہ 14 فروری کو راکھی ساونت سے شادی کرنے جارہے ہیں ، اور شادی کی تاریخ کافیصلہ راکھی ساونت نے کیا تھا۔
راکھی ساونت کے لباس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، جب میزبان نے مفتی قوی سے پوچھا کہ راکھی شادی کے بعد کسطرح کا لباس پہن رکھے گی ، توانہوں نے کہا کہ راکھی کو بھی مکمل اسلامی کپڑے پہننا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لباس میں بھی تبدیلی آسکتی ہے۔
مفتی قوی نے کہا ، “شادی کےبعدہنی مون کافیصلہ راکھی ساونت کریگی ۔









