راولپنڈی : چینی شہریوں میں لڑائی، ڈنڈے سے ایک زخمی

0
162

ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی میں لین دین کے تنازع پر چینی شہریوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑے کے دوران ایک چینی شہری کو سر پر ڈنڈا مار کر زخمی کر دیا گیا۔

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن میں 2 چینی شہریوں میں لین دین کے تنازع پر جھگڑا ہوا، اس دوران ایک چینی شہری سر پر ڈنڈا لگنے سے زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت لیو چن کے نام سے ہوئی ہے جب کہ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a reply