
راولپنڈی میں 3 بچوں کی ماں قتل
تھانہ صادق آباد میں شکریال میں 3 بچوں کی ماں سدرہ اعظم کا قتل ہوا ہے، مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سدرہ اعظم کو نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر قتل کیا، مقتولہ کی عزیزہ نے اس واقعہ کی اطلاع دی۔
قتل سے پہلے مقتولہ نے بچوں کو عزیزہ کے گھر چھوڑا تھا، مدعی کے مطابق جب وہ گھر پہنچا تو گھر کا مرکزی دروازہ بند تھا اور بیوی کو خون میں لت پت دیکھا، پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور دوسرے اہل خانہ کے بیانات قلم بند کیے ہیں۔









