راولپنڈی موٹر وے پر خوفناک حادثے میں 8 افراد جاں بحق متعدد زخمی

0
215
راولپنڈی موٹر وے پر خوفناک حادثے میں 8 افراد جاں بحق متعدد زخمی

راولپنڈی موٹر وے پر خوفناک حادثے میں 8 افراد جاں بحق متعدد زخمی

راولپنڈی موٹروے کے قریب نجی بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے سبب آٹھ افراد جاں بحق جبکہ اٹھارہ مسافر زخمی ہوئے ہیں، موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بس کا اگلا ٹائر پھٹنے سے بس قابو میں نہ رہ سکی اور بس الٹ گئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، بس راولپنڈی سے لاہور کی طرف جا رہی تھی۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی۔ ایچ۔ کیو چکوال میں منتقل کر دیا گیا ہے، جاں ہونے والوں میں حبیبہ، آٹھ ماہ کا بچہ، 1 سال کا نامعلوم بچہ، ام حبیبہ، خدیجہ خلیق، حرم خلیق، سردار ندیم اور منشا بیگم شامل ہیں، معمولی زخمیوں کو ریسکیو سروسز اور موٹروے پولیس نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ امددادی کاروائیاں ابھی بھی جاری ہیں۔

Leave a reply