راولپنڈی ریلوے اسٹیشن میں جدید “سیف اینڈ اسمارٹ” نظام کا آغاز

0
151
راولپنڈی ریلوے اسٹیشن میں جدید "سیف اینڈ اسمارٹ" نظام کا آغاز

راولپنڈی: وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر جدید سیف اینڈ اسمارٹ اسٹیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس سسٹم میں 143 کیمروں کے ذریعے اسٹیشن، اطراف کے علاقے اور ریزرویشن آفس کی مسلسل نگرانی ممکن ہوگی، جبکہ عملے کی کارکردگی پر بھی مؤثر مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔

اس موقع پر وزیر ریلوے نے سی آئی پی لاؤنج اور نیا ویٹنگ ایریا بھی افتتاح کیا۔ ملک کے دیگر بڑے اسٹیشنز پر بھی مسافروں کے لیے آرام دہ اور جدید سہولیات، جیسے کہ خواتین و فیملیز کے لیے علیحدہ ویٹنگ ایریاز، مفت وائی فائی اور اے ٹی ایم، فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ریلوے کے بوگیوں کو ریفربشڈ ماڈلز سے تبدیل کیا جا رہا ہے اور لاہور تا راولپنڈی چلنے والی ریل کاروں میں مسافروں کو اسنیکس کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش مکمل ہو چکی ہے جبکہ کراچی کینٹ اسٹیشن میں بھی جدید سی آئی پی لاؤنجز اور ویٹنگ ایریاز تیار کیے جا رہے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ آر ڈی ایم سی کے تعاون سے 884 کلومیٹر طویل روہڑی-نوکُنڈی ٹریک اپ گریڈ کیا جائے گا اور مجموعی طور پر 400 کلومیٹر نیا ٹریک بچھایا جائے گا، جس سے مسافروں اور فریٹ دونوں کے لیے سہولیات میں بہتری آئے گی۔ پاکستان ریلوے جدید، محفوظ اور مسافر دوست نظام کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔

Leave a reply