راولپنڈی اسلام آباد میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے

0
322
راولپنڈی اسلام آباد میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے

راولپنڈی اسلام آباد میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے

راولپنڈی اور اسلام آباد میں اب تک 1 سو چالیس ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہو چکی ہے، جڑواں شہروں میں 24 گھنٹے بارش کا سلسلہ جاری ہے، نالہ لئی کٹاریاں پر پانی کی سطح سولہ فٹ اور گوالمنڈی پل پر پندرہ فٹ تک پہنچ چکی ہے، محکمہ موسمیات کی اطلاعات کے مطابق بارش کا سلسلہ اگلے کچھ گھنٹوں تک جاری رہے گا، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے احتیاط برتنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، شہر کے مختلف مقامات پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایم۔ ڈی۔ واسا کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، پاک فوج کے دستے بھی الرٹ ہیں، ان کو مدد کے لیے بلایا جا سکتا ہے، راولپنڈی اور مری روڈ کی شاہراہیں زیر آب آ گئی ہیں، نشیبی علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں پر پانی جمع ہے، راولپنڈی میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے، نالہ لئی کے اطراف میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔

Leave a reply