
ہاٹ لائن نیوز : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت سروسز چیفس نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کو ان کے 53ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
سروسز چیفس کا کہنا ہے کہ راشد منہاس نے فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانی دی۔ آج ہم اس قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ راشد منہاس کا غیر معمولی عمل ہماری مسلح افواج کے جذبے اور مادر وطن کے لیے بے لوث لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی قربانی ہمیشہ یادوں میں رہے گی۔ راشد منہاس کی قربانی آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال ہے۔
سروسز چیفس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی غیر معمولی جرات، استقامت ، فرض شناسی کو سلام پیش کرتی ہیں۔









