
ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار راجیش کھنہ کو بھارتی ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس کی پیشکش کی گئی لیکن اداکار نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صحافی علی پیٹر جان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران راجیش کھنہ کی بگ باس کی پیشکش پر بات کی۔
صحافی علی پیٹر جان نے کہا کہ ایک بار بگ باس کے بنانے والوں نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ راجیش کھنہ کو رئیلٹی شو بگ باس کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔
علی پیٹر جان کے مطابق انہوں نے بگ باس کے میکرز سے کہا کہ نہیں، نہیں! راجیش کھنہ وہ شو نہیں کریں گے جس پر میکرز نے کہا کہ چینل مالکان راجیش جی کو فی ایپیسوڈ 3.5 کروڑ روپے دینے کو تیار ہیں۔
بھارتی صحافی نے مزید کہا کہ ’میں نے راجیش کھنہ سے بات کی اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے شو کرنے سے صاف انکار کر دیا، پھر کچھ دنوں کے بعد راجیش کھنہ نے شو کرنے پر رضامندی ظاہر کی لیکن اس وقت تک کلرز ٹی وی چینل کی دلچسپی ختم ہو چکی تھی۔









